ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپتال کے قریب سرنگ کی موجودگی کے بارے میں اسرائیل کے دعوے غلط ہیں، حماس

بیروت: حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اسرائیل کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ حماس الشفا ہسپتال کی آڑ لے اپنی جنگجوں کو تحفظ فراہم کر رہا ہے

اسپتال کے قریب ایک سرنگ کی موجودگی کے بارے میں اسرائیلی فوج کے ترجمان کے دعوے کے جواب میں بیروت میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسامہ حمدان نے کہا سرنگ کی موجودگی کے بارے میں اسرائیل کے دعوے غلط ہیں، یہ ایندھن ذخیرہ کرنے کی سہولت ہے،اسپتالوں کے قریب راکٹ لانچ کرنے کے پلیٹ فارمز کی موجودگی میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل الشفا ہسپتال کے قریب فوجی ہیڈ کوارٹرز کی بات کر کے ہسپتالوں پر بمباری کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسرائیلی فوج کی طرف سے دکھائی جانے والی آڈیو ریکارڈنگز جعلی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں