غزہ: اسرائیلی کی جارحیت 34ویں دن بھی جاری ہے، صہیونی فوجیوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید اسپتالوں پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں مزید 17فلسطینی شہید ہوئے ہیں، 7اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 11ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال کے سربراہ نے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ اسپتالوں پر اسرائیلی بمباری فوری رکوائی جائے، اسپتال میں دوائیں نہ ہونے کے سبب مریض کو کافی مشکلات درپیش ہیں، اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید شہادت ہوئیں ہیں اور کئی داواؤں کے اسٹورز تباہ ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 5 نومبر تک غزہ کی پٹی کے 35 میں سے 22 اسپتال اور 77 میں سے 57 طبی مراکز اسرائیلی حملوں یا ایندھن کی کمی کی وجہ سے بند ہوگئے ہیں، تقریبا 70 ایمبولینسز کو اسرائیلی حملوں سے نقصان پہنچا، ان میں سے 37 خراب ہوگئیں ہیں اور کم از کم 177 ہیلتھ ورکرز شہید ہو چکے ہیں۔