ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ہائیکورٹ کی لاپتہ افراد کی بازیابی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں لڑکی سمیت 4 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس اجلاس کے باوجود لاپتہ افراد کا سراغ نہیں لگ رہا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے جدید طریقہ کار اختیار کیا جائے۔عدالت میں سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ لاپتہ لڑکی سمیت دیگر کی تلاش جاری ہے اور رپورٹس جمع کرانے کے لئے مہلت دی جائے۔

وکیل نے کہا کہ ایک شہری کی تلاش کے لئے 16جے آئی ٹیز اور 4 صوبائی ٹاسک فورس اجلاس ہوچکے ہیں۔عدالت میں تفتیشی افسر نے کہا کہ لاپتہ لڑکی کا جن نمبرز سے رابطہ تھا ان کی جانچ جاری ہے۔

عدالت نے دسمبر کے دوسرے ہفتے میں پولیس، محکمہ داخلہ اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ملک بھر کے حراستی مراکز میں قید شہریوں کی فہرست بھی طلب کرلی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں