ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدرمملکت کا فلسطینی ہم منصب کو فون، اسرائیلی مظالم کی مذمت

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔

ایوان صدر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے وحشیانہ اقدامات کے نتیجے میں خواتین، بچوں، شعبہ صحت، صحافیوں اور اقوام متحدہ کے امدادی کارکنوں سمیت ہزاروں فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔

عارف علوی  نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال اسرائیل کی دہائیوں کی نسلی تفریق اور غیر منصفانہ پالیسیوں کا ردعمل ہے، مسلمانوں کی نسل کشی اور انہیں اپنے علاقوں سے بے دخل کرنے پر اسرائیل کی مذمت کرتے ہیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، غزہ کے لوگوں کے لیے خوراک، ادویات اور بجلی دستیاب نہیں ہے، فلسطین کی حمایت اور انسانی امداد بھیجنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں