ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابی تاریخ  کے اعلان  پر اب کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے، مرتضی سولنگی

اسلام آباد:نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد میں ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے، انتخابی تاریخ  کے اعلان  پر اب کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔

مرتضی سولنگی نے کہاکہ  انتخابی عمل کو صاف شفاف اور یقینی بنانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کسی ایک جماعت یا کسی امیدوار کی طرف داری یا مخالفت نہ کرے، صحافیوں کا کام خبر دینا ہے نہ کہ کسی پارٹی کی نمائندگی کرنا۔

انہوں نے کہاکہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ بھی جانبداری ہے لیکن انتخابی دوڑ میں ہمارا کوئی گھوڑا نہیں ہے، نگراں حکومت کا جھکاؤ کسی سیاسی جماعت کی طرف نہیں ہے،انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد میں ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں