ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معروف بھارتی اداکار پڑوسی کو قتل اور تین افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار

اتر پردیش: بھارتی ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار بھوپندر سنگھ نے درختوں کی کٹائی کے تنازع پر فائرنگ کرکے اپنے پڑوسی کو قتل اور دیگر تین افراد کو شدید زخمی کردیا جس کے بعد اداکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ اداکار بھوپندر سنگھ اور اُن کے پڑوسی گردیپ سنگھ  کے درمیان درختوں کی کٹائی پر جھگڑا ہوا تھا جس کی شکایت گردیپ سنگھ نے 19 نومبر کو پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھی لیکن پولیس نے اُن کی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔

اب حال ہی میں اداکار بھوپندر سنگھ اور اُن کے پڑوسی کے درمیان ایک بار پھر درختوں کی کٹائی پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد اداکار اور اُن کے ساتھیوں نے پڑوسی کے خاندان پر فائرنگ شروع کردی۔

اس فائرنگ کے نتیجے میں پڑوسی گردیپ سنگھ، اُن کی اہلیہ اور ایک بیٹا شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ گردیپ سنگھ کا 23 سالہ بیٹا گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکار کی لاش گاڑی سے برآمد

اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اداکار بھوپندر سنگھ اور اُن کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ بھوپندر سنگھ نے کئی بھارتی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ‘یہ پیار نہ ہوگا کم’، ‘ایک حسینہ تھی’، ‘مدھوبالا’، ‘اِک عشق اِک جنون’، ‘تیرے شہر میں’ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں، ڈراموں کے علاوہ اُنہوں نے چند فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں