وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر پر صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے بعد صوبے بھر میں ہزاروں قیدی اپنے اہلِ خانہ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔عید کے موقع پر قیدیوں سے ملنے کے لیے آنے والے اہلخانہ انھیں ملاقات کے دوران مٹھائی اور کھانا بھی دے سکیں گے۔
پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدی اپنے اہلِ خانہ سے آج بھی صبح 9 سے سہ پہر 4 بجے تک ملاقات کر سکتے ہیں۔ مریم نواز کی ہدایت پر قیدی عید اور عید کے دوسرے روز اہل خانہ کو فون کال بھی کرسکیں گے

