ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار

جھنگ: ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو مبینہ رشوت لیکر فرار کروانے پر ڈی پی او راشد کی ہدایت پر تھانہ وریام کے ایس ایچ او اور چوکی رستم کے انچارج کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او واصف نول اور اے ایس آئی نجم عباس نے ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ کی بجائے ایک ڈیرے پر رکھا ہوا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان پولیس اہلکاروں نے مبینہ رشوت لیکر ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو چھوڑ دیا، قصور وار اہلکاروں کو چارج شیٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، محکمانہ قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کر کے ملزمان کو فرار کروانا سنگین جرم ہے جو قابل مواخذہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں