ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم کو عمر قید بامشقت کی سزا سنادی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سزا مقتولہ کی بوڑھی والدہ کی موجودگی میں سنائی گئی۔ عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے  کی عدم ادائیگی پر مزید ایک سال جیل میں گزارنا ہوگا۔

ملزم کیخلاف 7  گواہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ میڈیکل رپورٹس سے بھی ملزم کے خلاف الزام ثابت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ دسمبر 2021 میں پیش آیا تھا۔ ملزم نے رشتے سے انکار کرنے پر مقتولہ کے گھر آکر اس پر تیزاب پھینکا۔

تیزاب پھینکنے سے مقتولہ کا چہرہ اور جسم جھلس گیا تھا۔ چند دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد مقتولہ دم توڑ گئی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ محمود آباد میں درج کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں