ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک ایران صدور کی ملاقات: اسرائیلی جبر کے خاتمے کیلیے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنے پر زور

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کرتے ہوئے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور غزہ کے عوام کے خلاف اسرائیل کی فوجی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایوان صدر میں آصف زرداری نے  ایرانی صدر کے اعزاز میں اعشائیہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطین کاز کی مستقل اور واضح حمایت جاری رکھے گا، پاکستان ایران تعلقات کو دونوں برادر ممالک کے باہمی مفاد میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہاکہ دونوں ممالک میں دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر کی سطح تک بڑھانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

دونوں رہنماؤں نے نے مشترکہ مفاد کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ  کرتے ہوئے اہم علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی صدر نے غزہ میں جاری انسانی بحران کے دوران فلسطینی بھائیوں کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہاتے ہوئے کہاکہ دونوں برادر ممالک کے مفاد میں اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید وسیع اور مضبوط بنانے کی ضرورت  ہے۔

خیال رہے کہ آصف زرداری  کے صدر بننے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے اسلامی سربراہ مملکت ڈاکٹر ابراہیم رئیسی ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں