ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

 لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف ہے کہ حکومت کسانوں سے گندم سرکاری قیمت پر خریدنے کی پابند ہے اور 3900 روپے فی من گندم خریداری کے لیے پالیسی جاری کی گئی تھی، حکومت نے 22 اپریل سے کسانوں سے گندم خریداری شروع کرنا تھی لیکن حکومت نے اپنی پالیسی کے مطابق کسانوں سے گندم خریداری شروع نہیں کی۔

درخواست گزار کے مطابق بارشوں کی وجہ سے کسان سستے داموں گندم مافیا کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، سرکاری قیمت پر گندم خریداری نہ کرکے کسانوں کے بنیادی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔

استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت کو کسانوں سے گندم خریداری کا حکم دے اور گندم مافیا کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں