کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کراچی اور سندھ بھر خاص کر کچے کے علاقے میں امن اومان کی صورتحال پر آئی جی سندھ بریفنگ دینگے۔ اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتِ حال اور امن و امان سمیت دیگر امور پر گفتگو کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ امن و امان سے متعلق اجلاس بلاول ہاؤس میں آج شام 4 بجے ہوگا
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت انٹیلی جنس حکام شرکت کریں گے۔

