ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے،  ملک میں ایک حقیقی مارشل لا ہے، پی ٹی آئی

immediate resignation

  اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا کہ  حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے، اس ملک میں دو طاقتیں ہیں، ایک وہ طاقت جو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں بیٹھی ہے اور اسے ہم دیکھ سکتے ہیں، لیکن ان کے پاس کوئی طاقت نہیں، یہ مہرے ہیں اور بندروں کی طرح ناچتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہاکہ  دوسری طاقت وہ ہے جو ہمیں نظر نہیں آرہی لیکن اصل طاقت وہ ہے اور وہی اس ملک کو چلا رہی ہے، اس ملک میں ایک حقیقی مارشل لا ہے، اس مارشل لا کے پیچھے جو طاقت ہے اسی نے ہر فیصلہ کرنا ہے۔

رؤف حسن نے سینیٹر فیصل واوڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں کون سینیٹر نہیں بن سکتا، جو جھوٹا اور چور ہو وہ بن جاتا ہے، اس کو  اسپانسر کرنے والے بہت بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جمہوریت نہیں ہے، آج جو حکومت ہے وہ کس کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے؟ یہ عوام کی بیساکھی ہے یا اسٹبلشمنٹ کی سپورٹ کی بیساکھی ہے؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں