ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شدید گرمی  میں بھی شہر بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

کراچی:شدید گرمی  میں بھی شہر بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، میٹرک کے امتحانات دینے والے طالب علم لوڈ شیڈنگ کے بعد شدید گرمی میں بھی پیپر دینے پر مجبور ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے شہر بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگ شدید گرمی میں بے حال ہوگئے، بجلی نہ ہونے کے سبب لائنوں میں پانی آنے پر پانی بھرنے سے بھی محروم ہوگئے، لیاری ، شادمان ٹاؤن، نیوکراچی، لانڈھی، ملیر سمیت دیگر علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

ایسے میں عوام کا کہنا تھا کہ حکومت کے الیکٹرک مافیا کو لگام ڈالنے کے بجائے اس مزید مضبوط بنارہی ہے، مہنگی بجلی فروخت کرنے کے بعد بھی کے الیکٹرک ہمیں 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہے، حکومت اس حوالے خصوصی اقدامات کرکے ہمیں سستی بجلی فراہم کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں