English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی

, Razarbani

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے رہنما  رضا ربانی   نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل حقوق تحفظ اتھارٹی کے قیام کی مذمت کرتے ہیں۔

رضا ربانی نے کہا کہ وزیراعظم نے عوام اور شراکت داروں کو اعتماد میں لیے بغیر پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ(پیکا) ترامیم کا مجوزہ بل منظور کیا، پیکا ترامیم کے بل کے دور رس اثرات ہوں گے۔

رضا ربانی نے کہا کہ اتھارٹی حکومت کو ڈیجیٹل حقوق پر مشورہ دے گی، ریگولیشن کا نفاذ کیا جائے گا، اتھارٹی افراد اور گواہان سے معلومات کا مطالبہ کر سکتی ہے، دوسری جانب حکومت این ایف سی کا دوبارہ جائزہ لینے کی بات کر رہی ہے، نئی اتھارٹی، ایجنسی کے قیام کی بجائے وفاقی حکومت ان وزارتوں کو صوبوں کو دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے