English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سانحہ9 مئی: بیرسٹرگوہر، عمرایوب و دیگر کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور رہنماؤں عمر ایوب اور عامر مغل کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ارشد محمود جسرا نے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے خلاف 9 مئی کو احتجاجی ریلی نکالنے کے خلاف درج مقدمے میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور عامر مغل وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے دلائل طلب کر لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے