نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی رکنیت سے م تعلق قرارداد کثرت رائے کے ساتھ منظور کرلی گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کی رکنیت کی قرارداد کے لیے رائے شماری ہوئی جس میں 143 ممالک نے قرارداد کے حق میں اور 30 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ رائے شماری میں 25 ممالک غیر حاضر رہے۔

