English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلزپارٹی  کا وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کے فیصلہ پر قائم ہے،  بجٹ سے قبل اور بعد میں بھی وفاقی حکومت میں شمولیت نہ کرنے  کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ   پارٹی  قیادت نے مشاورت کے بعد بجٹ کے بعد اور پہلے بھی وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم سے بلاول کی ہونے والی ملاقات میں کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی تاہم بلاول نے گندم خریداری لازمی کرنے پر زور دیا۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کے بعد پارٹی چیئرمین بلاول اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد ان خبروں کو مزید تقویت مل گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے