اسلام آباد:آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو خطرات کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آنے کے باوجود پاکستانی معیشت کو خطرات کا سامنا ہے۔
پاکستان سے متعلق کنٹری رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری کے نتیجے میں مہنگائی میں مسلسل کمی کا رجحان ہے، اسی طرح معاشی استحکام کے ساتھ معتدل شرح نمو بھی بحال ہو رہی ہے۔ عالمی ادارے کی جانب سے خطرات کا اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی آؤٹ لک کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے مضبوط اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے پالیسی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کو مالی اہداف پر سختی سے عمل درآمد اور غریب طبقے کے تحفظ اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔ کنٹری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے آثار مضبوط ہیں اور مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھی جائے۔

