چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) محسن نقوی آئرلینڈ ہنچ گئے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن ہنچ گئے جہاں وہ آئرش کرکٹ بورڈ کے حکام اور آئرش حکومت کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔
محسن نقوی پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ اور کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کریں گے، محسن نقوی کی 14 مئی کو پاکستان واپسی ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈبلن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دی تھی۔

