English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اگلے ماہ پیرس کیلئے پروازیں چلانے کیلئے تیار: ترجمان پی آئی اے

کراچی: پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا ہے کہ اگلے ماہ پیرس کیلئے پراوازیں چلانے کیلئے تیار ہیں۔ اور اگست میں برطانیہ کے لیے پروازیں چلانے کے لیے تیار ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مطابق آئندہ ماہ میں 2 مزید 777 ساختہ جہازفعال ہونے کے بعدآپریشن کا حصہ بن جائینگے، بیڑے میں شامل 9 ٹرپل سیون جہازوں کے ذریعے یورپ اور برطانیہ کا فضائی آپریشن بہترطریقے سے چلایا جا سکے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اگست میں برطانیہ کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی، پاکستان سے برطانیہ ہیتھروائیرپورٹ کیلیے براہ راست پرواز 14 اگست کوروانہ ہوگی، پی ائی اے نے یورپ اوربرطانیہ کے لیے 777 جہازوں کی مرمت کا کام بھی تیزکردیا ہے، اس وقت 7 ٹرپل سیون ساختہ طیارے آپریشنل ہیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پاکستان کے 97 ممالک کے ساتھ ائیر سروس معاہدے ہیں، جہازوں کی قلت اورخسارے کے سبب 34 ممالک تک برقراررہنے والے فلائٹ روٹس اب 14 ممالک تک محدودرہ رہ گئے، امید ہے کہ لوگ روٹس بحال ہوتے ہی قومی ائیرلائن کی پروازوں پر سفرکے لیے انتخاب کرینگے۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ امکان ہے کہ قومی ائیرلائن کو رواں ماہ عالمی تنظیم ایاسا سے مرحلہ وار اجازت مل جائے گی، اجازت ملتے ہی یورپ میں سب سے پہلے پیرس کی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے