کراچی: سٹی کونسل میں معزز رکن حافظ نعیم الرحمن کو ایک قرار داد کے ذریعے جماعت اسلامی پاکستان کا امیر منتخب ہونے ہونے مبارکباد پیش کی گئی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا یہ ایوان کونسل کے ایک معزز رکن کے پاکستان کی ایک موثر سیاسی جماعت کا قائد منتخب ہونے کو ایوان کے لیے باعث عزت و افتخار سمجھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن ملک کی سیاست میں مثبت کردار ادا کریں گے اور گوں نا گوں مسائل میں گھری قوم کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کے بھر پور جدو جہد کریں گے ۔
دریں اثنا اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی سٹی کونسل کے سابق رکن عالمی شہرت یافتہ معالج ڈاکٹر سید مبین اختر کے انتقال پر اظہار افسوس و دعائے مغفرت کی گئی اور شہر کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

