اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنمااورسینئرسیاستدان مشاہدحسین نے انکشاف کیا کہ سسٹم میں رہنے کے لئے نواز شریف کو صدر بنائے جانے کی تجویز دی گئی تھی۔
نجی چینل کو انٹرویو میں مشاہدحسین سید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوکہا تھا اگرسسٹم میں آناہے توصدرپاکستان بن جائیں،وزیراعظم بننے کاکوئی چانس نہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ ملک میں مینڈیٹ کا یہ حال ہے کہ نگراں وزیراعظم موجودہ حکومت کوتڑی لگارہاہے کہ چپ ہوجا ئو ورنہ فارم 47کی حقیقت کھول دوں گا۔
بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ا مریکا کافون آنے سے پہلے عمران خان کو رہا کردیں یہی سب کیلئے بہتر ہے۔

