English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران پر تمام پابندیاں تاحال لاگو ہیں، امریکہ

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ ایران پر تمام پابندیاں تاحال لاگو ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پاک امریکا سکیورٹی ڈائیلاگ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستان سے بات کرنے کا مقصد ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے صلاحیت بڑھانا ہے۔

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا سکیورٹی ڈائیلاگ میں دہشتگرد گروہوں کی روک تھام اور انسداد آئی ای ڈی تحقیقات خصوصا پاکستان کی مغربی سرحدوں پر تکنیکی مدد اور دیگر امور پر بھی اتفاق کیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران پر تمام پابندیاں تاحال لاگو ہیں، تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ خطرات سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے