English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل حل کرنے کی ہدایات

The development problems

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے حکومت سندھ کو درپیش تمام ترقیاتی مسائل اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کی فوری ہدایت کردی۔ملاقات میں وفاقی وزرا احسن اقبال، احد خان چیمہ، سردار اویس خان لغاری، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

محمد شہبازشریف نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لئے وفاق اور صوبوں کے مابین اشتراک ناگزیر ہے، پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں متحد ہو کر مسائل کے حل تلاش کرنا ہوں گے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا معاشی استحکام ہمارا بنیادی مقصد ہے، انہوںنے آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری میں تمام صوبوں کو اعتماد میں لینے اور ان کی مشاورت کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے