English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی بیٹر ٹنڈولکر کے محافظ نے خود کو گولی مار لی

نئی دہلی:بھارتی بیٹر سچن ٹنڈولکر کے محافظ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت کے مشہور بیٹر سچن ٹنڈولکر کے سیکورٹی گارڈ کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ اس نے خود کو گولی مار لی۔

ٹنڈولکر کی حفاظت پر مامور  پولیس کے اہلکار پرکاش نے  خودکشی کے لیے اپنی سروس گن کا استعمال کیا اور گردن میں گولی ماری۔  بھارتی پولیس حکام کے مطابق بدھ کی صبح پیش آنے والے واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرتے ہوئے شواہد جمع کرنے کے ساتھ مبینہ خودکشی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے