English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں بشری بی بی نے روسٹرم پر جاکر عدالت پرعدم اعتماد کا اظہار کیا۔

 دوران سماعت بشریٰ بی بی غصے میں کمرہ عدالت میں داخل ہوئیں اور وہ کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے بھی نہیں ملیں جب کہ بانی پی ٹی آئی بھی کمرہ عدالت میں پریشان نظر آئے۔

بشری بی بی نے کہا کہ گزشتہ سماعت میرے بغیر کی گئی اور میں انتظار کرتی رہی۔

عدالت نے کہا کہ گزشتہ سماعت بغیر کارروائی ملتوئی ہوئی تھی۔

 بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں اس کیس میں قیدی نہیں ہوں، نا انصافی کی وجہ سے جیل میں ہوں ،ہمیں کسی نے سماعت ملتوی ہونے پر آگاہ نہیں کیا ،پہلے کیسز کےججز پر بھی اعتماد نہیں تھا، اس عدالت پر بھی عدم اعتماد کررہی ہوں۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو فیملی کارنر میں چلنے کو کہا لیکن بانی پی ٹی آئی کے اصرار کے باوجود بشری بی بی فیملی کارنر میں نہ گئیں۔

عدالت پر عدم اعتماد ختم کرنے کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی اور وکلا ڈیڑھ گھنٹے تک بشری بی بی کو سمجھاتے رہے بعد ازاں بشریٰ بی بی اور وکلاء نے دوبارہ اعتماد کا اظہار کردیا

ملزمان کے وکلاء کی جانب سے مشاورت کے بعد عدالت میں نئی درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ دیگر مقدمات کی طرح اس کیس کی سماعت بھی ہر 14 روز کے بعد کی جائے جسے عدالت نے وکلا کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 22 مئی تک کے لیے ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے