پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری کا عمل شروع کردیا ہے۔
ڈائریکٹرمحکمہ خوراک یاسر حسن کے مطابق پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری شروع کردی ہے اور پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے خیر مقدمی بینرآویزاں کردیے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے بتایا کہ 3900 روپے فی من گندم خریدی جارہی ہے جب کہ 30 جون تک پنجاب کے کاشتکاروں سے 2 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ مقامی کاشت کاروں سے بھی 14 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے، 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔

