English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل نام کرلیا

اسلام آباد:پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت کر اعزازاپنے نام کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ترکمانستان کے مابین سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا گیا، جس میں ترکمانستان کی ٹیم نے ایک راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی جب کہ پاکستان نے 3 سیٹ جیت کر ٹائٹل حاصل کرلیا۔

پاکستانی ٹیم نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں 25-21، 25-19، 20-25، 25-14 پوائنٹس کے ساتھ کامیابی اپنے نام کی۔

دریں  اثنا  کرغزستان نے  ایونٹ میں سری لنکا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن  لینے کا اعزاز حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے