ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی بحری جہاز میں دھماکاخیز مواد: اسپین نے لنگرانداز ہونے سے روک دیا

File Photo

میڈرڈ:اسپین نے  27 ٹن دھماکا خیز مواد اسرائیل لے جانے والے بھارتی بحری جہاز کو اپنی  بندر گاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔

ہسپانوی وزیر  ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ مشرقی وسطیٰ کو مزید ہتھیاروں کی ضرورت نہیں،  اب امن قائم کرنے کی ضروت ہے، ڈنمارک کے جھنڈے والا جہاز 27 ٹن دھماکہ خیز مواد بھارت سے اسرائیل کی بندرگاہ حیفہ لے جا رہا تھا۔

انہوں نےمزید کہاکہ اسرائیل کے ظالمانہ اقدام کا ہم حصہ نہیں بن سکتے، ہم دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے جہدوجہد کررہے ہیں، فلسطین پر جاری مظالم پر عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری  غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے بعد بھی صیہونی فوجیوں کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے، عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں