لاہور : وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور خود کو تیس مار خان سمجھتے ہیں، صرف ہوائی فائرنگ کرتے ہیں، کرنا کچھ ہے نہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سب کچھ مل رہا ہے ، اگر یہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں یا اسٹیبلشمنٹ ان سے بات کرنا چاہے تو بالکل کریں، یہ اسٹیبلشمنٹ سے کہتے تھے کہ بات کریں ہم اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح باقی حکومت کے لوگ چل رہے ہیں یہ ویسے نہیں چلنا چاہتے، جب اسٹیبلشمنٹ نے ساتھ نہیں دیا تو انہوں نے کہا یہ میر جعفر ہیں، میر صادق ہیں، ان کا جھگڑا یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست اور ملک کے نظام میں مداخلت کرے

