خوشاب : ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9 زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، متاثرہ خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں سوار ہوکر خوشاب آ رہا تھا ، بریک فیل ہونے سے گاڑی کھائی میں جاگری، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مرنے والوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا، مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوشاب کے قریب حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، محسن نقوی نے کہا کہ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق ہونے کا دلی دکھ ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

