English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عیدالاضحیٰ کیلئےکنٹی جینسی پلان تیار کیا جائے، وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت

A contingency plan

کراچی: وزیرداخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجارنے پولیس کو جاری رہنما ہدایات میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کیلئے کنٹی جینسی پلان تیار کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ چرم قربانی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد اور سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو غیر جانبدارانہ بنانے کے ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیتے ہوئے رینج،زونز اور ڈسٹرکٹس کی سطح پر عیدالاضحیٰ سال2024 کنٹی جینسی پلان ترجیحی بنیاد پر مرتب کرکے برائے ملاحظہ ارسال کیا جائے۔ تاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

ان کاکہنا تھا کہ تمام رجسٹرڈ فلاحی و سماجی اداروں/تنظیموں,دینی مدارس وغیرہ ودیگراسٹیک ہولڈرز کو حکومت سندھ کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مندرجات / شرائط کا پابند بنانے کے ساتھ ساتھ چرم قربانی کو اکٹھا کرنے اور منتقلی کے حوالے سے جاری تحریری اجازت ناموں اور دیگر ضروری دستاویزات کی چھان بین کے عمل کو کنٹی جینسی پلان کا حصہ بنایا جائے۔

ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ عیدالاضحٰی سیکیورٹی پلان کے تحت سینٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے وقتاّ فوقتاّجاری احکامات پر عمل درآمد کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیئے جائیں تاکہ سرویلینس/نگرانی/ مانیٹرنگ کی بدولت مشکوک,مشتبہ سرگرمیوں کا پتہ لگا کر ممکنہ گھناؤنے عزائم کے بروقت سدباب کو ممکن بناتے ہوئے قیام امن اور حالات پر مکمل پولیس کنٹرول کو یقینی بنایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے