ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چائے کا عالمی دن 21مئی کو منایا جائے گا

celebrated

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائے کا عالمی دن 21مئی کو منایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس دن کو منانے کا مقصد بھوک اور غربت سے نمٹنے کیلئے پسماندہ ممالک میں فروغ پذیر چائے کی صنعت کی ترقی کے لیے اقوامِ عالم کی حوصلہ افزائی اور عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

موسم گرم ہو یا سرد چائے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک مقبول ترین مشرو ب کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ ملک میں چائے ہماری ثقافت کا حصہ بن چکی ہے اور چائے پیش کرنا ہماری تہذیبی روایات میں شامل ہو چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں چائے ایک مقبول ترین مشروب کا درجہ اختیار کر چکی ہے اور ہر روز تقریبا دو ارب افراد دن کا آغاز چائے سے کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں چائے کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور پسماندہ ممالک کی طرف سے چائے کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے مطالبات کے پیش نظر اقوام متحدہ نے ہر سال 21 مئی کو چائے کا عالمی دن منا نے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی یوم چائے کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ حکومت اور شہریوں کو چائے کی صنعت کے عالمی کارکنوں اور کسانوں پر چائے کی تجارت کے اثرات کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں