ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی جارحیت کے سبب اسپین نے بھی فلسطین کو تسلیم کرلیا

میڈرڈ: اسرائیلی جارحیت کے سبب  ہسپانوی حکومت   نے بھی فلسطین کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم  کرنے کا مقصد اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن کے حصول میں تعاون کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی کابینہ نے باقاعدہ فلسطین کو ایک ریاست تسلیم کرنے  کی منظور دیتے ہوئے  کہا ہےکہ “ہم نے فلسطین کو تسلیم کیا کیونکہ اب ایسا کرنے کا وقت آگیا ہے، خطے میں امن قائم کرنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتے۔

 اسپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے خطے میں  ہم نے کئی دہائیوں سے تشدد، درد اور تباہی دیکھی ہے، عالمی اداروں کی جانب سے  امن کی بات کرتے ہوئے کئی دہائیاں گزر گئیں لیکن امن قائم نہیں ہوسکا،  اب اسے حقیقت میں بدلنے کا وقت آگیا ہے۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں