کراچی: ملک بھر میں رواں سال جون سے اگست تک مون سون بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق معمول سے زائد بارشوں کا زیادہ امکان وسطی اور شمالی پنجاب میں ہوگا جب کہ جنوبی سندھ اور بلوچستان میں بھی معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث زائد درجہ حرارت خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں برف پگھلنے کا عمل تیز ہوگا، جس کی وجہ سے دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ مون سون کے دوران آندھی اور تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ زائد بارشوں کے باعث دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔