ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکی زرمبادلہ میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی کمی

کراچی: ملکی زرمبادلہ میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں درج اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی سے زرِمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی ہوئی ہے۔ زرمبادلہ کے سرکاری زخائر ایک ہفتے میں 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق 24 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 9 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 31 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 22 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں