English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متنازع ٹوئٹ کا معاملہ: عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کو جواب دینے سے انکار کردیا

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے سوشل اکاؤنٹ ایکس سے ٹوئٹ کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا۔

 ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تحقیقات کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم رات گئے اڈیالہ جیل پہنچی تھی تاہم عمران خان نے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کیا۔

عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کو جواباً کہا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلا کی موجودگی میں دوں گا اور نہ شامل تفتیش ہوں گا۔

دوسری جانب ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا مؤقف تحریری طور پر حاصل کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے