English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ابھی نندن کے معاملے پر ڈونلڈٹرمپ نے بانی پی ٹی آئی کوفون کیا تھا، فواد چوہدری

investigated

اسلام آباد:سابق وفاقی  وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ابھی نندن کے معاملے پر سابق امریکی صدر  ڈونلڈٹرمپ نے بانی پی ٹی آئی کوفون کیا تھا،ٹرمپ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں صحیح  رائے نہیں رکھتے تھے  وہ مودی کو ایک احمق آدمی سمجھتے تھے اور وہ انکا مذاق اڑاتے تھے کیونکہ مودی کا زبردستی گلے لگنا انگریزپسند نہیں کرتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی نندن کے معاملے پر ڈونلڈٹرمپ نے بانی پی ٹی آئی کوفون کیا تھا، سابق صدر ٹرمپ نے تناؤ کم کرنے کا کہا تھا، نریندرمودی نے  مسئلہ کے  حل کاموقع ضائع کیا کیونکہ بانی پی ٹی آئی  تعلقات بہتر کرناچاہتے  تھے، تعلقات بہترہونے سے پاکستان اوربھارت دونوں کوفائدہ ہوتا لیکن زیادہ فائدہ بھارت کوہوا، ہم بھارت سے تعلقات برابری کی بنیاد پرچاہتے تھے۔

سابق وزیراطلاعات نے بتایا کہ میں کسی کو سپورٹ نہیں کرتا، ہرجگہ انتہاپسندوں کی سوچ ایک جیسی ہوتی ہے۔ اگر مودی 1971 میں ہوتے تو شاہد انڈیا ٹوٹ گیا ہوتا، بھارتی اسٹیبلشمنٹ مسئلہ کشمیرحل میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے