راولپنڈی : بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کوئی ڈیل نہیں کرنی، ہمارا مطالبہ ہے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،بانی پی ٹی آئی کو اے سی کی سہولت نہیں فراہم کی گئی ہے۔
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے کیسز کا فیصلہ نہیں ہوتا تو سوالات اٹھیں گے، ہماری برداشت اب ختم ہوتی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی کو جب گرفتار کیا گیا اس وقت کی فوٹیجز نکالی جائیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ روزانہ جھوٹ بولا جاتا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو جیل میں تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

