پولینڈ میں ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ کا آغاز ہوگیا ، افتتاحی روز پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ 4-4 گول سے برابر رہا۔
پاکستان کی جانب سے عبدالرحمن، سفیان خان، حنان شاہد اور ابوبکر محمود نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان ہاکی ٹیم اپنا دوسرا میچ 2 جون کو کینیڈا سے کھیلے گی۔
نیشنز ہاکی کپ میں نو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان گروپ بی میں فرانس، ملائیشیا اور کینیڈا کے ساتھ ہے۔
ٹورنامنٹ کا فائنل 9 جون کو کھیلا جائے گا۔

