English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسائل کا حل بات چیت سے ممکن:وفاقی وزیر کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش

Copper deposits in Pakistan

اسلام آباد: وفاقی وزیر نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کا حل بات چیت ہی کے ذریعے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو سیاسی اختلافات اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت کرنے کی پیش کش کی ہے۔  اس سلسلے میں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سیاست کو بدنام کردیا ہے جب کہ مسائل کا حل تو مذاکرات ہی سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیں بغاوت کو چھوڑیں، کشیدگی ختم کریں، ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کریں۔ ہم بات کرنے کی بات کرتے ہیں تو جواب ملتا ہے تم سے بات نہیں کرنی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے بات نہیں کرنی تو کیا دیواروں سے بات چیت کرنیہے؟۔ آپ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں؟یا امریکا سے کرنا چاہتے ہیں؟ ہم کسی کو غدار نہیں کہہ رہے، ہم تو ہر سیاسی جماعت سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے دوستوں کو کبھی دشمن نہیں کہا، پاکستان میں استحکام کیلیے سیاست بہت اہم ہے۔ مسائل کا حل مذاکرات ہی میں مضمر ہے، مگر دوسری طرف سے قبر تک پیچھا کرنے کی بات کی جاتی ہے۔ رؤف حسن پر حملہ غیر مناسب ہے، واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے اور حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔ نواز شریف نے کہا تھا ہم چاہتے ہیں کہ ملک کو آگے لے کر جائیں، ایک پارٹی کے سوا ہم سب کے ساتھ سیاست کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ادارے اور سیاسی جماعت کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کو کہا کہ آپ حکومت بنائیں، ہم اپوزیشن میں بیٹھتے ہیں۔ پھر یہ لوگ کن سے بات کرنا چاہتے ہیں، کہتے ہیں امریکا نے سازش کی،یہ تو امریکا سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے