ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: کشتی ڈوبنے سے 20 افراد جاں بحق

Chishtian city

کابل: افغان صوبے ننگر ہار میں ایک دریا میں کشتی ڈوبنے سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق گورنر ننگرہار  نے بتایا ہے کہ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد سوار تھے۔ ڈوب کر جاں بحق افراد میں سے 5 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

کشتی ڈوبے کا واقعہ ننگر ہار کے مومند درہ ضلع میں ہفتے کی صبح پیش آیا۔ کشتی ڈوبنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ڈوبنے والوں اور لاشوں کی تلاش کے آپریشن میں مصروف ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں