اسلام آباد: وزیر بجلی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیپرا سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کرتا ہے جو اگلے تین ماہ کے بلوں میں وصول کیا جاتا ہے۔
نیپرا کے سہ ماہی ایڈجسمنٹ کے حوالے سے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال 2023-24 کی دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ 2.75 روپے تھی، جو اپریل، مئی اور جون میں وصول کی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نیپرا نے تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ طے کر دی ہے جو اگلے تین ماہ میں نافذ ہو جائے گی۔ یہ ایڈجسٹمنٹ اگلے مہینے کے لیے 1.90 روپے ہوگی لیکن جولائی اور اگست کے لیے 0.93 روپے ہوگی ۔ اس طرح، جون میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے طور پر کل 4.65 روپے وصول کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جولائی اور اگست کے بلوں کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی کل لاگت 4.65 سے کم ہو کر 0.93 روپے ہو جائے گی جو کہ 3.72 روپے کی کمی ہے۔

