اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سمجھتے کہ ہیں قاضی فائزعیسی جب سے چیف جسٹس بنے ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔
نجی ٹی وی پوگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انصاف پہلے بھی نہیں ملتا تھا لیکن اب تو ہماری پٹیشن دیکھی ہی نہیں جارہیں، کور کمیٹی نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی ہمارے کیسز میں نہ بیٹھیں۔
رئو ف حسن کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو خود ہمارے کیسز سے الگ ہونا چاہیے تھا، سمجھتے ہیں ججز کا کسی وجہ سے بینچز سے الگ ہونا اچھی روایت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جس طرح کے فیصلے آرہے ہیں اس میں جانبداری نظر آرہی ہے، کیسز میں جانبداری نظر آنا ہمارے مطالبے کو تقویت دیتا ہے۔پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ عدت نکاح کیس میں جج کو پہلے درخواست کی گئی تھی کہ کیس سے الگ ہوں، جج نے عدت کیس سے الگ ہونے سے انکار کردیا تھا، جس دن عدت کیس کا فیصلہ آنا تھا اسی دن جج الگ ہوگئے، ہمیں پتہ تھا کہ عدت کیس کا میرٹ پر کیا فیصلہ ہونا ہے۔
رئوڑ حسن کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر سیاسی معاملات میں عدالت کا کندھا استعمال نہیں ہونا چاہیے، عدالت کو بھی اپنے آپ کو استعمال نہیں کرنے دینا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹوئٹ سے متعلق ایف آئی اے طلبی کا نوٹس مجھے مل چکا ہے، ایف آئی اے نے بدھ کو 11 بجے طلب کیا ہے۔

