English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کے نظریے کا حقیقی جنگجو ہوں، پیچھے نہیں ہٹوں گا، شیر افضل

دبئی: تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے نظریے کا حقیقی جنگجو ہوں، میں کسی سیاسی محاذ پر کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

دبئی میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 300 سے زائد دن اڈیالہ جیل کی سب سے چھوٹی بیرک میں ہیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے انہیں جو پیار اور عزت ملتی ہے وہ میرے لیڈر عمران خان اور پی ٹی آئی کی بدولت ہے۔

شیر افضل مروت نے عشائیہ دینے پر پاکستانی کمیونٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے