پولینڈ:ہاکی نیشنز کپ میں پاکستان کے ہاتھوں کینیڈا کو 1-8 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستان کی جانب سے ہاکی نیشنز کپ میں کینیڈا کو 1-8 سے آؤٹ کلاس کردیا گیا۔ میچ میں قومی کھلاڑیوں نے تمام 8 فیلڈ گول کیے۔
پاکستان کے رانا وحید اشرف نے میچ میں گولز کی ہیٹرک جب کہ غضنفر علی نے 2 گول اسکور کیے۔ اسی طرح عبدالرحمٰن اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی یہ دوسری کامیابی ہے۔ قومی ٹیم کا پہلا میچ ملائیشیا کے ساتھ 4، 4 گول سے برابر تھا۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ فرانس کے خلاف 5 جون کو کھیلے گی۔

