اسلام آباد: ملک میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 7 جون جمعہ کے روز مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے علاوہ اس حوالے سے شہادتیں معلوم کی جائیں گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
یاد رہے کہ ملک میں 7 جون بروز جمعہ 29 ذیقعد ہوگی اور اسی روز ذی الحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں ملک میں 8 جون بروز ہفتہ یکم ذی الحج اور 17 جون بروز پیر عیدالاضحیٰ ہوگی۔
