برج ٹاؤن:ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے مابین میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
گروپ بی کے میچ میں اسکاٹ لینڈ کی جانب سے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد ٹیم نے 10 اوورز میں 90 رنز بنائے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔ بارش کی وجہ سے میچ کو 10 اوور تک محدود رکھا گیا تھا۔
بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو اسکاٹ لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 91 رنز کا ہدف دیا۔ آئرلینڈ کی طرف سے مائیکل جونز نے 45 اور جارج منسی نے 41 رنز بنائے۔ پہلی اننگز مکمل ہونے کے بعد دوبارہ بارش شروع ہوگئی جس پر میچ کو بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا۔
