ڈیلاس: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں امریکا میں موجود پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے اہم آل رائونڈر عماد وسیم ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے باہر ہوگئے۔
ورلڈکپ میں پاکستان کے پہلے میچ میں عماد وسیم کی عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹیم کیلئے پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عماد وسیم پہلا میچ نہیں کھیلیں گے مگر پرامید ہیں کہ وہ بقیہ میچز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں پہلا میچ امریکا کے خلاف 6 جون کو کھیلے گی۔
